ہردیپ سنگھ نجر قتل،امریکن انٹیلیجنس کی طرف سے بھارت کے خلاف ثبوت کینیڈا کو فراہم کرنے کا انکشاف

پیر 25  ستمبر 2023ء

امریکہ کی انٹیلیجنس ایجنسی نے سکھ رہنما کے قتل کے بارے میں کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کیں، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی چشم کشا رپوٹ منظر عام پر آگئی ، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر امریکہ کی جانب سے کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس نے کینیڈا کو تحقیقات میں تعاون فراہم کیا، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسی بھی ہمہ وقت ملوث رہی ، رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں کہ جس کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا، امریکی انٹیلیجنس ایجنسی روز مرہ بنیاد پر اپنے دوست ممالک کو خفیہ معلومات فراہم کرتی ہے ، امریکہ اور کینیڈا کے مابین مثبت تعلقات کی تاریخ بھی گواہ ہے، ماضی میں بھی امریکہ کینیڈا کو چین کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کرتا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکہ نے خصوصاً مختلف انٹیلیجنس اسٹریمز کے پیکیج کے حصے کے طور پر شیئر کیں، امریکہ کی جانب سے بھارت اور کینیڈا تنازعہ میں باضابطہ طور پر کینیڈا کے ساتھ تعاون اور حمایت کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے، امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتساب کو یقینی بنائے،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔