طالبان کا دہشتگرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ،عالمی برادری کا تشویش کا اظہار

جمعه 15  ستمبر 2023ء

افغان طالبان اور دہشتگرد تنظیموں کا گٹھ جوڑ، القاعدہ کے مختلف رہنماؤں کی افغان حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کا انکشاف،القاعدہ افغان طالبان حکومت کے ساتھ ”قریبی اورعلامتی“ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے تفصیلات کے مطابق افغانستان میں القاعدہ کے رہنما طالبان حکومت کی سر پرستی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں ،القاعدہ کے اراکین نے طالبان حکومت میں سیکیورٹی اور انتظامی امور میں تقرریاں اور مشاورتی منصب حاصل کر رکھے ہیں القاعدہ کو ماہانہ فلاحی ادائیگیاں کی گئیں اوراس کے کچھ حصے جنگجوؤں کو بھی فراہم کئے گئے“ افغان صورتحال کے حوالے سے کئی عالمی رہنماء تشویش کا اظہار کر چکے ہیں،ولادیمیر وورونکوف کے مطابق افغانستان کی صورتحال تیزی سے پیچیدہ ہوتی جارہی ہے اور دہشتگردوں کے ہاتھ میں اسلحہ و گولہ بارود آنے کے خدشات اب عملی شکل اختیار کر رہے ہیں، جبکہ امریکی سفیر طالبان کو لیندا تھامس اب یہ بتانا ہوگا گرین فیلڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دہشتگرد تنظیم کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے، روسی نائب سفیرماریہ زبولو تسکایا کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے جو ہتھیار افغانستان لائے گئے اب وہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگ چکے ہیں“ دوسری جانب امریکی سنٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر نے بھی کہا ہے کہ ”افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کو تاریخی غلطی کے طور پر دیکھا جائیگا جس وجہ سے عسکریت پسندوں کو ایک بار پھر اس ملک میں قدم جمانے کا موقع میسر آگیا ہے“ شرکائے تاشقند کانفرنس نے بھی افغانستان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ”افغانستان میں موجوددہشتگرد علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے بدستور سنگین خطرہ ہیں،افغان عبوری حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ملک میں موجود ان دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کرے“شرکاء کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان افغانستان میں محفوظ پناہ لئے ہوئے ہے اور وہاں سے ہی پاکستان پر حملے بھی کئے جا رہے ہیں“ بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھی واضح طور پر لکھا ہے کہ ”افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ بن چکا ہے اور امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی یہ مطالب کر چکا ہے کہ افغان حکومت پاکستان پر حملہ آور ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کریں“ واضح رہے کہ سلامتی کونسل بھی واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ ”القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان کے اندر بڑھتے ہوئے حملے کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کر رہی ہے“




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟