نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو حلف سے روکنے کےلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

جمعرات 14  ستمبر 2023ء

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت مقامی وکیل ہاشم صابر راجہ کی جانب سے دائر کی گئی، شکایت میں اعلی عدلیہ کے دیگرججز کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر دی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے، انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے، جسٹس فائز عیسیٰ جج اور چیف جسٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی رائے کیخلاف وکلاء کے دلائل بھی توجہ اور صبرسے نہیں سنتے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کا الزام ہے، جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفسز میں رشتے دار بھرتی کرائے، جسٹس امین الدین خان اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار پائے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا،دونوں ججز نے اثر رسوخ استعمال کرکے جم خانہ کلب کی ممبرشپ خلاف ضابطہ حاصل کی،سپریم جوڈیشل کونسل سے کارروائی کرتے ہوئے ان ججز کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کرنے کی استدعا ہے۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار