آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،عسکری شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت

بدھ 13  ستمبر 2023ء

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، کا جمہوریہ ترکیہ کا دورہ،ےرک صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے مابین فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزرائے خارجہ اور دفاع، ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر اور ترکیہ کی بَری اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترک ا فوج کی کوششوں کو سراہا اور ترکیہ کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے معیار کی تعریف کی جبکہ ترک رہنماؤں نے رواں سال فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا بھی اعتراف کیا ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے انقرہ میں ترکیہ کے عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جبکہ آرمی چیف کی ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ترک فورسز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا آرمی چیف کو وزیر دفاع اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا ترک حکام سے ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے،پاک فوج ترکیہ کی بَری افواج کو متعدد شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مصیبت اور خوشی کے لمحات میں کھڑا رہا ہے اور یہ جذبہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتا رہے گا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔