پاکستان اپنی حدود میں تعمیرات کی اجازت نہیں دے گا،ترجمان دفتر خارجہ |
|
پیر 11 ستمبر 2023ء | |
افغان وزارت خارجہ کا تورخم بارڈر کی بندش سے متعلق بیان دفتر خارجہ کا افغانستان کے بیان پر اظہار افسوس،کہاحقائق جانتے ہوئے بھی ایسا بیان دینے پر حیرت ہے،پاکستان کو اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستانی حدود تعمیرات ہماری خومختاری کے خلاف ہے، چھ سمتبر کو معاملے کے پرامن حل کے بجائے افغان فورسز نے فائرنگ کی،افغان فورسز نے نہ صرف انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا بلکہ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا، ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہم نے کئی دہائیوں تک افغان عوام کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا،افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا، دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی ہر گز اجات نہیں دے گا،پاکستان مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین معاملات کو حل کرنے کا حامی ہے، امید ہے افغان حکام پاکستان کی سالمیت کا احترام کرینگے، |