یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ،پاکستان نے جیت لی

پیر 11  ستمبر 2023ء

پاکستانی ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ اپنے نام کر لی،ٹورنامنٹ میں بارہ ممالک کے اسی سے زائد بین الاقوامی شوٹرز اور بارہ ٹیموں نے حصہ لیا آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کے شہر بیسلے میں میں یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جو ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم کا دوسرا بڑا ایونٹ ہے،پاکستان نے چیمپئن شپ میں پہلی بار حصہ لیا آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں بارہ ممالک کی ٹیموں اور اسی سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا،پکاستان لانگ رینج ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا ٹیم ایونٹ جیت کر تاریخ رقم کردی مقابلوں میں پاکستان کے لیفٹننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے سلور جبکہ لیفٹننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کے یہ پہلے میڈلز ہیں




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان