مراکش میں شدید زلزلہ، 296 افراد ہلاک

هفته 09  ستمبر 2023ء

مراکش میں 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے 296 افراد کے جاں بحق ،سینکڑوں لاپتہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں گرگئی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوئیں میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ ہے، جبکہ اس کی گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق 296 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے زلزلے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مراکش کے میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد بڑے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ہے جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا