آڈیو لیکس کمیشن کیس کے خلاف درخواست پر سماعت،بنچ میں شامل ججز پر اعتراضات سپریم کورٹ نے مسترد کردیئے

جمعه 08  ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف مقدمہ سننے والے بنچ پر حکومتی اعتراضات مسترد کردئیے، عدالت نے بینچ کے ججز پر اعتراضات کی حکومت کی درخواست خارج کردی سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ججز پر حکومتی اعتراضات کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا، مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا،عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا سپریم کورٹ کے تین ججز پر اٹھائے گئے اعتراضات عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، متفرق درخواست مسترد کی جاتی ہے، سپریم کورٹ نے چھ جون کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، سابقہ اتحادی حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی، چیف جسٹس کی خوش دامن سمیت 9 مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا تھا،سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم آڈیو لیکس کمیشن کو پہلے ہی کام سے روک رکھا ہے،صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی جانب سے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل اور کارروائی چیلنج کی گئی تھی، دوران سماعت حکومت نے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ججز چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراضات کیے تھے،حکومت نے مفادات کے ٹکرائو کا موقف اپناتے ہوئے تینوں ججز کی بنچ سے علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟