ایک ہفتے کے دوران چار سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے ،ناسا

جمعرات 07  ستمبر 2023ء

آٹھ ستمبر سے بارہ ستمبر کے دوران زمین کے قریب سے چار سیارچے گزریں گے۔ تاہم ان سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق دو سیارچے 8 ستمبر کو زمین کے قریب سے گزریں گے۔ ان میں کیو سی 5 نامی سیارچے کا سائز 79 فٹ جبکہ جی ای نامی سیارچے کا سائز 26 فٹ کے قریب ہے۔ ناسا کے مطابق کیو سی 5 سیارچہ تقریباً 41 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سےجبکہ جی ای سیارچہ زمین سے 56 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ امریکی خلائی ادارے کے مطابق جہاز کے برابر دوسرے سیارچے کیو ایف 6 کا سائز تقریباً 68 فِٹ ہے اور یہ 10 ستمبر کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔ اسکا زمین سے فاصلہ صرف 25 لاکھ کلو میٹر ہوگا ناسا کے مطابق چوتھا اور آخری سیارچہ آر ٹی ٹو 12 ستمبر کو زمین کے پاس سے گزرے گا، یہ سیارچہ زمین سے 41 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ قبل ازیں 6 ستمبر کو جے اے 5 نامی سیارچہ زمین سے 49 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزر چکا ہے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر