آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دو روزہ دورہ ازبکستان،اہم ملاقاتیں

منگل 05  ستمبر 2023ء

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ دورہ ازبکستان،ازبک صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،دوطرقہ تعاون،انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت دیگر امور پر بات چیت آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دو روزہ دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے ازبکستان کے صدر جناب شوکت مرزایوئیف، وزیر دفاع اور چئیرمین اینڈ سیکرٹری برائے سٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے ازبکستان کی فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ ازبکستان کی وزارتِ دفاع آمدپر، چیف آف آرمی سٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے تاشقند میں یادگارِ شہداء پر پھول بھی رکھے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار