تین سال سے زائد صوبوں میں تعینات رہنے والے افسران کو وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت،الیکشن کمیشن کامراسلہ

اتوار 03  ستمبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاقی دارالحکومت بلا لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی اور ایکس کیڈر افسران کو فوری وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔متعلقہ اداروں کو تین سے چار دنوں میں فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کردی تفصیلات کےمطابق مراسلے میں الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسران کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے متعلقہ محکموں کو افسروں کی فہرست 3 سے 4 دنوں میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟