سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی

هفته 02  ستمبر 2023ء

سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرا کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا چیرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا، اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپیشل سیکریٹ کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔