الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کےلئے دورانیہ کم کردیا

جمعه 01  ستمبر 2023ء

ملک میں جلد عام انتخابات کا انعقاد،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیا، الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے عمل،نئی حلقہ بندیوں اور عام انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی حلقہ بندیاں دسمبر کی بجائے نومبر کے اختتام تک مکمل کر لی جائیں گے نئی حلقہ بندیاں چودہ دسمبر کی بجائے تیس نومبر تک شائع کر دی جائیں گی اور نئی حلقہ بندیاں کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائے گا تاکہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنایا جا سکے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد