لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

جمعه 01  ستمبر 2023ء

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر لاعلمی کا اظہار کیا نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہوگی، عدالت نے صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دیا یاد رہےکہ پرویز الٰہی نے پہلی بار لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی تو عدالت نے تمام کیسز میں ضمانت دیتے ہوئے انہیں کسی بھی پینڈنگ انکوائری میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے دو رکنی بینچ کے روبرو اپیل دائر کی تھی جس نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔اس دوران نیب نے پرویز الٰہی کو کک بیکس کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد