عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلیفون پربیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی

جمعرات 31  اگست 2023ء

سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی، شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست خصوصی عدالت میں دائر کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔ جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟