سیکیورٹی خدشات،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ

منگل 29  اگست 2023ء

سکیورٹی خدشات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کل اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔ وزارت قانون و انصاف نے بھی سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت قانون کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث وزارت قانون کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور