توشہ خانہ تحائف نیلامی کیس،وفاق نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی

منگل 29  اگست 2023ء

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت، وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں ہائی کورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے نیا قانون توثیق کیلئے صدر پاکستان کے پاس ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا قانون بے شک نیا بن جائے ہائی کورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار رہے گا، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ توشہ خانہ تحائف عوامی ملکیت ہیں،عوامی ملکیت کے حامل تحائف کی نیلامی میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے، تحائف عوامی ملکیت ہیں تو ایسا ممکن نہیں کہ صرف مخصوص افراد ہی خرید سکیں، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے حکومت سے ہدایات لینے کیلئے وقت دینے کی استدعا کردی، عدالت نے سماعت میں مختصر وقفہ دے دیا، وقفے کے بعد سماعت کا آغاز ہوا تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے رولز پر نہ جائیں توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہوچکی ہے، رولز کی بات کرینگے تو سوال اٹھائیں گے کہ کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں، قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لیں،وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں ہائی کورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔