ملک میں عام انتخابات میں تاخیر،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 28  اگست 2023ء

ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت کو ہدایت کی جائے کہ وہ نوے روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی جائے کہ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کیا جائے، چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی حکم دیا جائے کہ صوبوں میں 90 روز میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کی تاریخ مقرر کریں،مشترکہ مفادات کونسل کے پانچ اگست کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا جائے، 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے عمل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے،الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، مشترکہ مفادات کونسل اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ