جعلی انتقال کے ذریعے زمین کی منتقلی کا معاملہ،کمپیورٹراراضی سنٹر روات سے چار ملزمان گرفتار

جمعه 25  اگست 2023ء

روات اراضی سینٹرراولپنڈی میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کے ذریعے اراضی کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے،اینٹی کرپشن نے کمپیوٹر اراضی سینٹر روات کے عملہ کے خلاف انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کرکے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد یامین ستی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اراضی سینٹر کےاے ڈی ایل آرناظم،عامر رسول،ایس سی آئی شیعب اور پرائیویٹ شخص عنصر جاوید شامل ہیں،ملزمان کے خلاف فرانس سے آنے والے معذور شہری جاوید مسعود کی درخواست پر گزشتہ سال انکوائری شروع کی گئی تھی، متن مقدمہ کے مطابق انکوائری کے دوران ملزم عنصر جاوید کے نام جاری ٹوکنز پر 1242 انتقالات کا ریکارڈ سامنے آیا،جس حوالے سے اراضی سینٹر کا عملہ کوئی بھی ٹھوس جواب پیش نہ کر سکا اور نہ ہی عنصر جاوید کوانکوائری میں پیش کیاگیا،ملزمان نے معذور شہری کی شاملات زمین دریائے سواں میں شامل ہونے کا جھانسہ دیکر زیر کاشت زمین کے انتقالات کرائے،جسکا علام ہونے پر جاوید مسعود کے بیان حلفی پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے انتقالات کینسل کر دیئے تھے،جاوید مسعود کی زمین کےانتقال کے لئے حاصل ٹوکن عنصر جاوید کے نام پر جاری کیا گیا تھا،انکوائری میں یہ بھی ثابت ہوا کہ کچھ انتقالات جس شخص کے نام منتقل کرنے کے لئے درج ہوئےا،اسکے برعکس کسی دوسرے شخص کے نام منظور کئے گئے۔۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی