آفیشل سیکرٹ ایکٹ،شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع منظور

جمعه 25  اگست 2023ء

آفیشل سیکریٹ ، خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی بند کمرے میں سماعت کی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی طرف سے وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے جب کہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر جلسے میں لہرایا جب کہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہوسکتی ہیں۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایاکہ بطور وزیرخارجہ سائفرکو وزارت خارجہ کوبھیج دیا ،سائفر چوری نہیں کیا۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی شعیب شاہین نے مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازیں فیصلے میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن توسیع کی منظوری دے دی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 3 روزکے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دےدیا جس کے بعد ایف آئی اے پی ٹی آئی رہنما کو لے کر روانہ ہوگئی۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور