الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا،چیف الیکشن کمشنر ملاقات نہیں کریں گے

جمعرات 24  اگست 2023ء

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو کورا جواب ،انتخابات کی تاریخ کےلئے صدر کہ چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت،الیکشن کمیشن کا ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ،صدر مملکت کو جوابی خط لکھ دیا گیا باخبر ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے حوالے سے مشاورت کےلئے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا اجلاس کے دوران صدر مملکت کے خط اور انتخابات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا،الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم حکام کو تفصیلی بریفنگ دی، قانونی ٹیم کی بریفنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن حکام نے چیف الیکشن کمشنر کو صدر مملکت سے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ملاقات نہ کرنے کی تجویز دی،جس پر تمام ارکان نے اتفاق کر لیا اجلاس میں طے پایا کہ چیف الیکشن کمشنر صدر مملکت سے ملاقات نہیں کریں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کا خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین کرنے کا حق صرف الیکشن کمیشن کو حاصل ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ