الیکشن روڈ میپ،الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

بدھ 23  اگست 2023ء

الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا، لکھے گئے خطوط میں ملاقاتوں کے ذریعے عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات کی جائے گی الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ ڈالا جس کے مطابق انہیں 24 اگست کو دن 2 بجے مدعو کیا گیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کو 24 اگست شام تین بجے مدعو کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے 25 اگست دن 11 بجے مسلم لیگ ن کو مدعو کرلیا جس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو خط ارسال کردیاگیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو 29 اگست شام تین بجے مدعو کرلیاگیا جس کے لئے آصف علی زرداری کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ان ملاقاتوں اور مشاورت کے عمل میں حلقہ بندیاں، انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت کی جائے گی جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بھی مشاورت ہو گی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم