بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید

پیر 21  اگست 2023ء

بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،نکیال سیکٹر میں شہریوں پر بلاشتعال فائرنگ ،فائرنگ سے ایک شہری شہید آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ سے کوٹلہ کا رہائشی ساٹھ سالہ غیاث شہید ہوگیا جبکہ علاقے میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی خوف و ہراس کا شکار ہوئیں آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی صریحا خلاف ورزی کی گئی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہےکہ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کو خواہاں ہے لیکن اپنے شہریوں کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا،کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پاکستان اپنی مرضی اور وقت پر دے گا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف