آفیشل سیکرٹ ایکٹ،شاہ محمود قریشی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پیر 21  اگست 2023ء

آفیشل سیکریٹ ایکٹ ،اسپیشل عدالت نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی اسپیشل عدالت میں سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔جج ابوالحسنات نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران اسپیشل عدالت کے جج ابوالحسنات نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا معاملہ ہے، غیرمتعلقہ افراد باہر چلے جائیں۔ کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی کے وکلاء شعیب شاہین، انتظار پنجوتھا، گوہر علی اور علی بخاری موجود رہے تاہم جونیئر وکلا کو بھی کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران شاہ محمود کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے بھی اپنے دلائل میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے وکلا علی بخاری اور شعیب شاہین نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوٹر خوشنود احمد نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پڑھ کر سنایا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس میں 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 4 روز کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار