آئی سی سی ورلڈ کپ شیڈول میں مزید تبدیلی ممکن نہیں،راجیو شکلا

پیر 21  اگست 2023ء

ورلڈ کپ میچز اور سیکیورٹی خدشات،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا بول پڑے۔کہا ٹورنامنٹ کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں ممکن نہیں تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے، حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسائل ہیں تو انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدرراجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، آئی سی سی اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہوتے ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، حیدر آباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات سے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا تھا جس کے ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔