آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے حق میں نہیں تھا،بل واپس بھجوانے کی ہدایت کی تھی،صدر مملکت عارف علوی

اتوار 20  اگست 2023ء

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ بل کی منظوری سے متعلق دھوکے میں رکھا گیا،بل کے حق میں نہیں تھا سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ خدا گواہ ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ وہ ان قوانین سے متفق نہیں تھے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جب عملے سے کہا گیا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر اسمبلی میں واپس بھیج دیں تاکہ ان بلوں کو غیر مؤثر بنایا جا سکے، تاہم ان کے عملے نے ان کی مرضی کے برعکس ان کی حکم عدولی کی۔ صدر مملکت نے لکھا کہ عملے سے کئی بار تصدیق کی گئی کہ آیا وہ بل واپس کر دیے گئے ہیں جس پر یقین دلایا گیا کہ جی وہ بل واپس کر دیے گئے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی کے مطابق انکو آج اس بات کا علم ہوا ہے کہ ان کے عملے نے ان کے حکم کے برخلاف ان کی مرضی کے بغیر بل کو واپس نہیں بھیجا گیا۔ صدر مملکت نے لکھا جیسا کہ اللہ سب جانتا ہے، وہ تو مجھے معاف کردے گا لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جو لوگ اس سے متاثر ہوں گے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم