شاہ محمود قریشی دوبارہ گرفتار

هفته 19  اگست 2023ء

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا،شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے قبل پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کی رہائشگاہ پہنچی تھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے منتقل کیا جا رہا ہے،انکی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں سائفر کے معاملے پر حراست میں لیا گیا ہے واضح رہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے کچھ دیر قبل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نوے دن میں انتخابات کے انعقاد اور مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر