نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جڑانوالہ کا دورہ ،متاثرین سے ملاقات

هفته 19  اگست 2023ء

سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔متاثرہ گھروں اور گرجاگروں کی صورتحال کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ترین جج اور نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچین کالونی کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سانحہ میں متاثر مکانات اورگرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ کے سانحہ کے متاثرین سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعےکو 3 دن گزرگئے لیکن متاثرہ گلیاں تاحال صاف نہیں کی گئیں۔نامزد چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو کرسچین کالونی کی گلیاں فوری صاف کرانے کی بھی ہدایات دیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کی جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وہاں سے روانہ ہوگئے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی