امریکہ نے یوکرین کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کی منظوری دے دی

جمعه 18  اگست 2023ء

امریکا نےیوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ امریکا نے یوکرین کو اپنے دفاع کیلئے جنگی طیارے ایف 16 کی منظوری دے دی گئی ہے ،امریکی حکام کے مطابق یوکرین کے پائلٹس کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یوکرین کو ڈنمارک اور نیدر لینڈز سے ایف سولہ دیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق واشنگٹن نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے حکام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ پائلٹ کی تربیت کے بعد امریکا یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے تھرڈ پارٹی عمل کو تیز کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ ڈنمارک میں یوکرین کے پائلٹس کو ایف 16 طیارے اڑانے کی تربیت دی جائیگی دوسری جانب ڈنمارک کے قائم مقام وزیر دفاع نے امید ظاہر کی ہے کہ پائلٹس کی تربیت 2024 میں مکمل ہوجائے گی جس کے بعد یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع ہوجائےگا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر