جڑانوالہ واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

جمعرات 17  اگست 2023ء

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی جڑانوالہ میں رونما ہونے والے واقعات کی مذمت،شرپسند افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کر دیا اسلامی نظریاتی کونسل سے جاری بیان میں ڈاکٹر قبل ایاز کا کہنا تھا کہ جو کچھ جڑانوالہ میں ہوا ہے اس کی مذہب، رائج ملکی قانون اور ہماری معاشرتی اقدار میں کوئی جگہ نہیں، اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی شعائر کے احترام کا درس دیتا ہے، ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کے مبینہ واقعات پر ہجوم بنا کر دوسرے مذاہب کے افراد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں،ان واقعات میں ملوث تمام شر پسند افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ جن گھروں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا یا گیا ہے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر ان گھروں اور عبادت گاہوں کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں،لوگوں کی نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ سیالکوٹ کے متعلق اپنے خصوصی اجلاس میں حکومت کو تجویز دی تھی کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ضروری ہے کہ ملوث مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے اور اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں جو دن رات سماعت کرکے ان جرائم پر اکسانے والے اشخاص، منصوبہ بندی کرنے والے افراد اور مساجد سے اعلانات کرنے والے تمام فتنہ پرور لوگوں کو قرار واقعی سزا دیں۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔