سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی رہائی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ،لاہور منتقل

پیر 14  اگست 2023ء

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ راہداری ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر رہا کردیا تاہم چوہدری پرویز الہی جیسے ہی اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ سے باہر نکلے تو انہیں نیب راولپنڈی و لاہور کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا، نیب ٹیم نے پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی۔ جس پر ڈیوٹی سول جج نے پرویز الٰہی کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا، جس کے بعد ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ ڈیوٹی جج نے راہداری ریمانڈ میں حکم دیا کہ ملزم پرویز الٰہی کو کل منگل کو نیب لاہور کی متعلقہ عدالت پیش کیا جائے۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف