باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،چار دہشتگرد ہلاک،ایک گرفتار،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 13  اگست 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ایک گرفتار، کوہاٹ کے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* 12/13 اگست 2023 کی رات، سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات