امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں آتشزدگی،67 افراد ہلاک،ایک ہزار لاپتہ

هفته 12  اگست 2023ء

امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 67 ہو گئی ،سینکڑوں افراد لاپتہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین نے آگ کو ریاست کا بدترین قدرتی سانحہ قرار دیا یے مقامی میڈیا کے مطابق 2018 کے بعد امریکی جنگلات میں آگ لگنے کا یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین کے مطابق اب تک ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماوؤی تقریباً مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی ہے، 1700 عمارتیں مکمل تباہ ہوئی ہیں اور معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے حکام کے مطابق آتشزدگی بڑے پیمانے پر ہوئی ہے فی الوقت جانی و مالی نقصان کا صحیح تخمینہ لگانا نہیں اس کےلئے کئی ماہ لگ سکتے ہیں دوسری طرف ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لارین سینشز نے ہوائی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جیف بیزوس نے حال میں جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی سے متاثرہ علاقے سے صرف 20 میل دور 14 ایکڑ پر مشتمل ’لا پیروس بے‘ 78 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟