جذبہ خیر سگالی،پاکستانی جیل سے رہا ہونے والا بھارتی خاندان واہگہ بارڈر پر انڈین حکام کے حوالے

جمعه 11  اگست 2023ء

پاکستان نے جیل سے رہا ہونے والے بھارتی خاندان کو خیرسگالی کے طور پر رہا کردیا، بھارتی فیملی کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے اترپردیش بھارت کے رہائشی نفیس احمد، ان کی اہلیہ آمنہ احمد اور بیٹے کلیم کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈربھارتی حکام کے حوالے کیا۔ تینوں بھارتی شہریوں کو گزشتہ سال 21 جولائی کو واہگہ بارڈر پر کسٹم حکام نے حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے خاندان گزشتہ سال اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا، پاکستان میں ایک ماہ قیام کے بعد جب بھارتی خاندان واپس انڈیا جانے لگا تو دوران چیکنگ ان کے سامان سے پستول برآمد ہوا تھا جس پر کسٹم حکام نے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ مقامی عدالت سے سزا کے بعد انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا جہاں سے انہیں جمعہ کے روز رہائی مل گئی، رہائی پربھارتی فیملی نے پاکستان حکام کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب بھارت نے پانچ کشمیری شہریوں کو بھی رہا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیری شہری 2018 میں مظفرآباد اورسری نگر کے مابین چلنے والی دوستی بس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔ جبکہ اس دوران پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دوستی بس سروس معطل کردی گئی اور پھر اس کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے بارڈر بند ہوگئے جس کی وجہ سے ان کشمیریوں کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور بھارتی حکام نے انہیں گرفتار کرکے مقبوضہ جموں کی سینٹرل جیل بھیج دیا تھا جہاں سے انہیں رہا کردیا گیا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟