چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پانچ سال کےلئے نا اہل قرار،نوٹیفیکشن جاری

منگل 08  اگست 2023ء

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا،نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے بھی ڈی نوٹیفائی کیا۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 کے تحت کرپٹ پریکٹس مرتکب پائے گئے، انہیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 232 کے تحت 5 سال کیلئے نااہل قرار پائے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟