یوم استحصال کشمیر،پاکستانی عسکری قیادت کا کشمیریوں کے نام خصوصی پیغام

هفته 05  اگست 2023ء

یوم استحصال کشمیر ،پاکستان کی عسکری قیادت کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،چئیرمین جواحنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان کا کشمیریوں کے نام خصوصی پیغام، کہااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشیمیریوں کو ان حق خودارادیت دیا جانا چاہئے،مسلح افواج، عسکری قیادت، پاکستانی عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل، اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی غیر قانونی اقدامات ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں، آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کی جارحانہ بیان بازی اور غیر انسانی اقدامات علاقائی سلامتی کے لئے مستقل خطرہ ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟