ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین حمزہ خان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

جمعه 04  اگست 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان کی ملاقات، آرمی چیف کی نوجوان چیمپیئن کو ملک کے لئے بڑا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد، کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان پر قوم کو فخر ہے، تعلیم اور کھیلوں میں مکمل تعاون کی فراہم کی یقین دھانی،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان چیمپیئن کو ملک کے لئے بڑا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان پر قوم کو فخر ہے اور آپ کی کامیابی سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد کرتی رہے گی اور انہیں حصول تعلیم اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن اور محنت سے پاکستان بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی