توشہ خانہ کیس،ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی

جمعه 04  اگست 2023ء

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنےکیلئے حکم امتناع دینےکی اپیل پر سماعت،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست واپس لینےکی بنیادپرنمٹا دی، عدالت نےکہا مقدمہ ٹرانسفرکرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے،توقع ہےہائیکورٹ اورٹرائل کورٹ قانون کی روح کےمطابق چلیں گے جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نےوکیل کو مخاطب کرتےہوئےکہا بتائیں اس وقت آپ کےکیس کی کیا صورتحال ہے؟آج آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں؟وکیل نے جواب دیاہم چاہتے ہیں ہائیکورٹ پہلے فیصلہ کرے،وکیل الیکشن کمیشن نےکہا جب تک مقدمہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوجائے اس وقت تک ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہیں کرسکتی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا ہے؟چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناع نہیں دیا،ہائیکورٹ نے کل درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے،عدالت نےکہا مقدمہ ٹرانسفرکرنےکی درخواست ہائی کورٹ میں زیرالتواء ہے،توقع ہے ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گے،سپریم کورٹ کاحکم چیئرمین تحریک انصاف کی دیگرزیرالتواء درخوستوں پر اثرانداز نہیں ہوگا،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 526(A) کے تحت ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں سناسکتی،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے