توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بدھ 02  اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، الیکشن کمیشن نے توہین کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 اگست کی نئی تاریخ مقررکردی، ممبرنثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی ، وکیل شعیب شاہین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ممبرکمیشن اکرام اللہ خان نے کہاکہ توہین عدالت کیس میں کیسے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلیں؟آج توچیئرمین پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد کرنا تھا،وکیل نے کہاکہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی پرتاحال جرم ثابت نہیں ہوا،اسد عمربولےبائیس اگست کوتقریباً الیکشن کا شیڈول آجائے گا ایک سیاسی جماعت کوانتخابات کےدوران کیسزکی سماعت سے کیا تاثرجائےگا کمیشن سربراہ نثاردرانی نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن اس کیس کوایک ماہ میں نمٹاسکتا تھا ، سیاسی کیسزایک سال سےچلارہاہے، فریقین نے اسٹے لیے ،استثنیٰ کی درخواستیں دیں ، کمیشن سربراہ نےمزید کہاکہ جماعتوں کوسوچنا چاہیے وہ اداروں کوکتنا مضبوط کررہے ہیں سیاستدانوں نے ملک کو چلانا ہے ان کوسوچنا ہوگا عدالت نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا