توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم دو اگست کو عائد ہوگی

منگل 25 جولائی 2023ء

توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سامنے ، الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی کیس کی سماعت کے دوران رکن الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری وکیل کو کیوں دیے؟ کیا آپ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا طریقہ معلوم نہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور کو وارنٹ کیوں دیےگئے؟ وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان بھی پیش ہوگئے۔ وکیل شعیب شاہین نےکہا کہ ہم حاضر ہوگئے ہیں، ہمیں آرڈر کی کاپی نہیں ملی، میرے پاس ریکارڈ پورا نہیں، پہلے دوسرے وکیل تھے اب میں وکیل ہوں، سماعت ستمبر تک ملتوی کردیں۔ سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کا کہنا تھا کہ 2 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ جاری کیے تھے۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار