اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل،قائمہ کمیٹی نے وائس چانسلر کی کلاس میں عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی

پیر 24 جولائی 2023ء

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسرکے پاس طالبات کی نازیبا تصاویربرآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔وائس چانسلر کی کمیٹی میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر کے اجلاس میں نہ آنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا ، کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلرکے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی پی اوبہاولپورکو بھی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں میں اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے،چیئرمین ایچ ای سی اس سارے معاملے کی نگرانی خود کریں دوسری جانب بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل کےلئےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں انکوائری کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی کے واقعہ کے ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی،کمیٹی واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے