پاکستان ایک بار پھرایمرجنگ ایشیا کرکٹ کپ کا فاتح،بھارت کو فائنل میں شکست

اتوار 23 جولائی 2023ء

کھیلوں کے میدان سے ایک بڑی خبر پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل جیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا،بھارت کو 128 رنز سے شکست تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کو 128 رنز سے شکست دیدی۔ انڈیا اے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے جس کی خاص بات طیب طاہر کی سنچری تھی۔ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔جواب میں انڈیا اے 40 اوورز میں 224 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے اپنی ٹیم کو121 رنز کا شاندار آغاز دیا۔ صائم ایوب 51گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62گیندوں پر 65رنز اسکور کیے جس میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ عمیر بن یوسف چار چوکوں کی مدد سے 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ قاسم اکرم پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان محمد حارث بھی صرف2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر طیب طاہر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے اسکور کو 313 تک پہنچادیا۔ طیب طاہر نے اپنی سنچری صرف 66 گیندوں پر مکمل کی اور 71 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے12 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 108 رنز اسکور کیے۔یہ ان کی لسٹ اے ون ڈے میچوں میں چوتھی سنچری ہے۔ طیب نے مبصرخان کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز کا اضافہ کیا۔ مبصر خان نے 35 رنز بنائےجس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ انڈیا اے کی طرف سے ہنگرگیکر اور پراگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انڈیا اے کی اوپنرز ابھیشیک شرما اور سائی سدھرسن نے 64 رنز کا اسٹارٹ دیا۔ پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں سنچری بنانے والے سدھرسن 29 رنز بناکر ارشد اقبال کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ابھیشیک شرما 61 رنز بناکر سفیان مقیم کی گیند پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سفیان مقیم نے ایک اور اہم کامیابی کپتان یاش ُدھل کو آؤٹ کرکے حاصل کی جنہوں نے 39 رنز بنائے۔ پاکستان بولرز کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں انڈیا اے کی وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے میچ پر پاکستان شاہینوں کی گرفت مضبوط کردی تھی۔ سفیان مقیم نے66 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہران ممتاز محمد وسیم جونیئر اور ارشد اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ 2019ء میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے ہرایا تھا،اسوقت سعود شکیل ٹیم کے کپتان تھے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟