میکسیکو،بار سے نکالے جانے والے شخص نے بار کو آگ لگادی،گیارہ افراد ہلاک

اتوار 23 جولائی 2023ء

شمالی میکسیکو میں بار سے نکالے جانے والے شخص نے مشتعل ہو کر بار کو آگ لگادی،گیارہ افراد ہلاک میڈیا رپورٹس کے مطابق سان لوئس ریو کولوراڈو میں واقع بارمیں خواتین کو تنگ کرنے پر نشے میں دھت نوجوان کو زبردستی نکال دیا گیا جس پر نوجوان مشتعل ہوگیا اور واپس آکر بار کو آگ لگادی رپورٹس کے مطابق ملزم نے بار میں بارودی مواد پھینکا جس کے باعث اندر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو ہسپتال منتقل کر کیاگیاہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم کو انتظامیہ کی جانب سے بار سے باہر نکالا گیا تو کچھ دیر بعد واپس آکر بار میں کوئی جلتی ہوئی چیز پھینکی تھی جو ممکنہ طور پر کاک ٹیل ایندھن بم تھا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا، تاہم پولیس ملزم کہ گرفتاری کےلئے کوشش کر رہی ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا