پاکستان 37 سال بعد پھر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن بن گیا،حمزہ خان نے مصری حریف کو ہرا دیا

اتوار 23 جولائی 2023ء

37 سال بعد پاکستان ایک بار پھرورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن،حمزہ خان نے تاریخ رقم کردی آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جونئیر عالمی سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ، ایک سے شکست دی۔ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، حمزہ خان پورے ٹورنامنٹ کے دوران حریف کھلاڑیوں پر چھائے رہے انہوں نے سیمی فائنل میں فرنچ حریف سے دوچار کیا تھا،حمزہ کو ورلڈ جونیئر سکواش رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے حمزہ خان کی بدولت پاکستان 37 سال بعد عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے،حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے