سائفر تحقیقات ،چیئرمین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ،پچیس جولائی کو طلب

بدھ 19 جولائی 2023ء

سائفر تحقیقات کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی کو جوائنٹ انکوائری ٹیم نے پچیس جولائی کو طلب کر لیا فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کہ سائفر کے حوالے انکوائری کےلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پچیس جولائی کو طلب کیا ہے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیم کے سامنے پیش ہونے کےلئے سائفر سے متعلقہ دستاویزات اور ثبوت اپنے ہمراہ لیکر ائیں،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی دو نوٹس جاری کئے گئے لیکن آپ ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے،اس دفعہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس بنی گالا اسلام اباد،زمان پارک لاہور اور پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ کے ایڈریسز پر بھجوائے گئے ہیں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اپنے مجسٹریٹ کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں سائفر کے حوالے سے اہم انکشافات کر چکے ہیں ۔جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ سائفر کو سیاسی مفاد،حکومت بچانے اور اداروں کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی،جبکہ سابق وزیراعظم نے سائفر ان سے کہا تھا جو قانون کی خلاف ورزی ہے اور سابق وزیراعظم نے بعد میں بتایا کہ سائفر گم ہوگیا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟