پاک بحریہ کےلئے کل بڑا دن،دو نئے 054 ایلفا ٹائپ فریگٹیس نیوی میں شامل ہونگے

بدھ 19 جولائی 2023ء

پاک بحریہ کے لئےکل اہم دن،دو نئے ٹائپ 054 ایلفا طغرل کلاس فریگٹیس نیوی میں شامل ہونگے ذرائع کے مطابق طغرل اور تیمور کے بعد ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں بھی کراچی پہنچ گئے ،چین میں تیار کئے گئے 2 نئے ٹائپ 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس کل پاک بحریہ میں باضابطہ طور پر شامل ہوں گے،پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہ جہاں کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کل کراچی میں ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ٹائپ 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس کی مجموعی تعداد 4 ہو جائے گی،طغرل کلاس فریگیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائِل فریگیٹس ہیں،چین کی ہوڈگون ژنگ ہوا شپ بلڈنگ نے پاک بحریہ کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق چاروں فریگیٹس تیار کئے ہیں،طغرل کلاس فریگیٹس بیک وقت سطح آب،زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ طغرل کلاس فریگیٹس لو ریڈار آبزرویبیلیٹی کے باعث دشمن کے لئے زیادہ مہلک ہیں ورٹیکل میزائِل لانچنگ سسٹم سے لیس ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس بنیادی طور کثیرالمقاصد جہاز ہیں،ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس جدید ترین حربی ساز و سامان اور سینسرز سے لیس ہیں ،طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے سی ایم 302 میزائل نصب کئے گئے ہیں،طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل بھی موجود ہیں، واضح رہے جدید اینٹی سب میرین وار فئیر اور کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس بیک وقت کئی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں،134 میٹر طویل، 42 ہزار ٹن ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس کی رفتار 27 ناٹس تک ہے،طغرل کلاس فریگیٹس پر اینٹی سب میرین وار فئیر کے لئے نائن زی ای سی ہیلی کاپٹر متعین ہوں گے چینی ماہرین کے مطابق پاک بحریہ کے اہم ترین جنگی جہاز کے طور پر طغرل کلاس فریگیٹس جنگی صلاحیتوں کے باعث اپنے مدمقابل جہازوں سے کہیں آگے ہیں، پاکستان نے 2017 میں ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس کی خریداری کے لئے آرڈر دیا تھا،پاک بحریہ چین سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت 8 جدید ترین ڈیزل الیکٹرک ہنگور کلاس آبدوزیں بھی حاصل کر رہی ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی