راولپنڈی،اسلام آباد موسلادھار بارش،گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق

بدھ 19 جولائی 2023ء

راولپنڈی اور اسلام اباد میں 190 ملی میٹر سے زائد ہونے والی کئی گھنٹوں کی ریکارڈ بارش نے جل تھل کردیا۔ غیر معمولی بارش کے باعث گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے جڑواں شہروں میں گزشتہ رات گئے برسنے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ دن کو بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں بارش کاجمع ہوگیا خصوصاً شمس آباد کے مقام پر سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔موسلادھار بارش سے ڈھوک بابو عرفان کے متعدد گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ڈھوک کالاخان، صادق آباد، ڈبل روڈ، شکریال، کری روڈ، ندیم کالونی،جاوید کالونی، مگھا سنگھ اسٹیٹ ہزار کالونی بھابڑا بازار سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں واقع گلیوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 19 فٹ بلند اور گوالمنڈی میں 18 فٹ تک بلند ہوگئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سائرن بجا دیئے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے جوان بھی مدد کیلئے موقع پر موجود رہی جبکہ الائیڈ اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ کئی گھنٹوں کے بعد بارش تھمنے پر نالہ لئی کی سطح اپنے معمول پر آگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے گیارہ مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ زخمی ہوئے،حادثے کے بعد پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا