سیونتھ ایونیو پر ٹریفک حادثہ

پیر 17 جولائی 2023ء

ن لیگی رہنماء و سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا صاحبزادہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ کے دوران شدید زخمی ہو گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق انزہ طارق سیونتھ ایونیو پر مرغزارسے شکرپڑیاں کی جانب ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتارٹنڈرا وین پر قابو نہ رکھ سکھا اور اوورٹیکنگ کے دوران وین روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراگئی،وین لائٹ پول کو گراکرمتوازی سڑک پر الٹ گئی،حادثہ کے دوران ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بیٹا انزہ طارق شدید زخمی ہو گیا جسےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹروں کے مطابق انزہ طارق کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،حادثہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد سید مصطفی تنویر دیگر پولیس حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا،حادثہ کی ابتدائی رپورٹ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو پیش کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی