آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران،سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

اتوار 16 جولائی 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات، علاقائی امن اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال، عسکری قیادت کا دہشت گردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ، سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے مؤثرتعاون پر اتفاق،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ اختتام پذیر ہوگیا، اس دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لئے بالعموم اور دونوں ممالک کے لئے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے، انہوں نے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں کے لئے انٹیلی جنس شئیرنگ پر زور دیا، جبکہ سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر بات چیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور