آئی ایم ایف کے وفد کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں

جمعه 07 جولائی 2023ء

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا وفد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستر پیریز کے مطابق پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،مسلم لیگ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقات کررہے ہیں، ایستر پیریز کے مطابق ملاقاتوں کا مقصد قرض پروگرام کی پالیسیوں پرعمل کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل پروگرام کے مقاصد کے حصول کیلئے حمایت حاصل کررہے ہیں، آئی ایم ایف کاا یگزیکٹیوبورڈ نئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ معاہدے پرغور کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان تین ارب ڈالر کا سٹاف لیول کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ابھی اس معاہدے کی منظوری ہونی ہے، دوسری جانب ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان نے بیرون ادائیگیوں کیلئے آٹھ ارب ڈالرکی یقین دہانیاں کرادی ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو ساڑھے تین ارب ڈالر فراہم کرے گا، چین کے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے جبکہ چین کے کمرشل بینک ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریں گے۔اسکے علاوہ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر، عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر اور ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالربھی پاکستان آئیں گے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ